الخدمت فاؤنڈیشن کے شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 13 پلانٹس آپریشنل، 6 امسال لگائے جائیں گے

منگل 19 جنوری 2016 22:35

کراچی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کام کررہی ہے، کراچی میں 13 واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریشنل ہیں جبکہ 3 کی تنصیب کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انجینئر صابر احمد نے الخدمت فاوٴنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کلیکشن پوائنٹس کے قیام، تھر ڈیویلپمنٹ پروگرام، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال (ایم سی ایچ سی) گلشن حدید سے متعلق جائزہ لیاگیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری اعجاز اللہ خان، قمر محمد خان، راشد قریشی، سید محمد علی اور سرفراز شیخ نے شرکت کی۔ انجینئر صابر احمد نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بڑی تعداد الخدمت فاوٴنڈیشن کے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے مکمل اعتماد کے ساتھ پانی حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس شہر میں مزید 6 پلانٹس نصب کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :