جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں 50 ون ڈے چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی ہٹ درکار
بدھ 20 جنوری 2016 14:08
کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
بیلی نے اب تک 67 میچز میں 2457 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کے 49 شاندار چھکے بھی شامل ہیں، انہیں کیریئر کے پچاس چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے اور ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات تھے کہ جارج بیلی بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے تاہم وہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
اور اب انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کا انتظار کرنا ہوگا اور اس کا قوی امکان ہے کہ وہ بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری کرکٹ میچ 23 جنوری کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.