قومی ایکشن پلان پر ملک بھر میں یکساں عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ،مولا بخش چانڈیو
ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈ کا بل منظور کرانے کا مقصددھاندلی نہیں ہے،پریس کانفرنس
جمعرات 21 جنوری 2016 19:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر ملک بھر میں یکساں عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ،سندھ میں الگ پنجاب میں ایکشن پلان الگ ہے۔سانحہ چارسدہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کی نااہلی ہے۔ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کا بل منظور کرانے کا مقصددھاندلی نہیں ہے بلکہ انتخاب کے اگلے مرحلے کو شفاف بنانا ہے۔
ایم کیو ایم کے سوا اپوزیشن کی تما م جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے ۔حزب اختلاف کا منشور ہے کہ خود بھی چین سے نہ رہو اور دوسرے کو بھی بے چین رکھو۔چور مچائے شور والا کام نہیں چلے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب،نجمی عالم اور لطیف مغل سمیت دیگربھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.