باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کی یاد میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
جمعہ 22 جنوری 2016 12:44
سکھر ۔ 22جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) سیاسی سماجی شخصیات ، تاجر برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر اظہار افسوس و مذمت کیا ہے ۔ سکھر اسمال ٹریڈرزکی جانب سے تاجر سیکریٹریٹ میں اظہار افسوس کیلئے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر حاجی جاوید میمن ،حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، عامر فاروقی، رئیس قریشی، بابو فاروقی، احسان بندھانی، ذاکر بندھانی، محمد محسن، ظہیر بھٹی، محمد شاہ، معراج وارثی، بابا جھنڈے شاہ، صداقت خان و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماوٴں نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پروفیسر، طالبعلموں سمیت 22 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت دہشتگردوں کا حملہ بدترین ظالمانہ کارروائی ہے،دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے تاجر برادری سمیت پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اجلاس میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے حملے میں شہید ہونیوالے پروفیسر، طالبعلموں اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.