عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین ،میجر(ر) محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی شرکت حکمران فینسی منصوبوں کی بجائے قومی دولت کالجز، یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں،خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ماڈل ٹاؤن میں سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، میجر(ر) محمد سعید، شہزاد نقوی اور عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی حکمرانوں کی نااہلی ہے ،دہشتگردی بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہو گی، حکمران اپنے فینسی منصوبوں کے فنڈز کالجز اور یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں۔
سفاک دہشتگرد پاکستان کے مستقبل کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کے علاوہ دہشتگردی کے خاتمہ کی طرف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ضرور ختم ہوئیں مگر سہولت کار دندناتے پھررہے ہیں۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین اور فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ ہم منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز اور جملہ اسٹاف کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز سے مکمل اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے عزم ،ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہیں ،علم کے دشمن دہشتگردوں کا اصل ایجنڈا اور ان کے چہرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،آخر کار دہشتگرد ،ان کے ہمدرد اور سہولت کار اس دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہونگے اور آخرت کے دن بھی یہ جہنم کا ایندھن بنیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے عناصر خواہ ان کا پاکستان سے تعلق ہے یا پاکستان سے باہر اگر وہ انسانیت کے خلاف اس جرم میں ملوث ہوئے تو ان کا انجام بھی دہشتگردوں سے مختلف نہیں ہو گا۔ دنیا سیاسی اختلافات کو دہشتگردی سے الگ رکھے ورنہ دنیا کے چپے چپے سے بے گناہوں کی لاشیں اٹھتی رہیں گی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے دہشتگرد مردہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے میں بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال ،ساجد بھٹی، شہزاد نقوی ،نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام، جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، میاں ممتاز،راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.