اسلام آباد میں سٹیزن کلب کا3ارب سے زائد کا نیا پی سی ون مکمل ہوگیا ، منصوبہ رواں سال مکمل ہوجائیگا،پمز میں ایک ہفتے میں ٹراما کے 4000کیسز آئے ،پمز ہسپتال میں انتظامیہ کی مشاورت سے نیاٹراما سنٹرتعمیر کیا جائیگا
وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں سینیٹر جاوید عباسی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سٹیزن کلب کا3ارب سے زائد کا نیا پی سی ون مکمل ہوگیا ہے اور اس سال منصوبہ مکمل کرلیا جائیگا،پمز میں ایک ہفتہ میں4000ٹراما کے کیسز آئے ہیں،پمز ہسپتال میں انتظامیہ کی مشاورت سے نیاٹراما سینٹر تعمیر کیا جائیگا ۔
وہ جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے ایف9پارک اسلام آباد میں اسلام آباد سٹیزن کلب کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب د ے رہے تھے ۔اس سے قبل سینیٹر محمدجاوید عباسی نے ایف9پارک اسلام آباد میں اسلام آباد سٹیزن کلب کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ1ارب25کروڑ کا منصوبہ تھا جس میں57کروڑ خرچ کیے جاچکے ہیں اوریہ سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بغیر منصوبہ شروع کیا گیاتھا،اس حوالے سے سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا تھااور ہدایت کی تھی کہ منصوبہ کو ختم کرکے یہاں پر تعلیمی ادارہ بنایا جائے،لیکن حکومت کی تاخیر اور ہدایت پر عمل نہیں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.