وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی باچا خان یونیور سٹی حملے میں شہید پروفیسر حامد خان کے اہل خانہ سے تعزیت
رد عمل عوام کا حق ہے ہم ان کے نمائندے ہیں، لواحقین کے جذبات کا احساس ہے،شوکت یوسفزئی
جمعہ 22 جنوری 2016 22:34
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید پروفیسر حامد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک جمعہ کی شام شہید پروفیسر حامد خان کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید کے گھر تعزیت کیلئے آئے ایک شخص نے مشتعل ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ کو کہا کہ آپ اگر دہشت گردی روک نہیں سکتے تو مستعفی ہوجائیں صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رد عمل عوام کا حق ہے ہم ان کے نمائندے ہیں ہمیں لواحقین کے جذبات کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دھماکے نہیں کراتی لیکن عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے جذبات کی قدر کرتاہوں ردعمل ان کا حق ہے جبکہ شہید کے بھائی سجاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سے بدتمیزی کرنے والا شخص ان کا رشتہ دار نہیں وہ صرف تعزیت کیلئے آیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.