ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8 کی پری بکنگ مہم ایک دلچسپ رخ اختیار کرگئی
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8 کی پری بکنگ مہم ایک دلچسپ رخ اختیار کرگئی ہے اور ہواوے میٹ8کی پری بکنگ کے دوران صارفین کی جانب سے دیکھے جانے والے زبردست رسپانس کے بعد اب ہواوے نے اپنے صارفین کیلئے میٹ8اسٹینڈرڈ ورژن کی پری بکنگ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ہواوے میٹ8ہائی ورژن (4GB RAM + 64 GB ROM) اور ہواوے میٹ 8اسٹینڈرڈ ورژن (3GB Ram+ 32GB ROM) کی خصوصیات کے حامل ہیں۔
اب ہواوے برانڈ پسند کرنے والے صارفین میٹ8کے دونوں ورژن کی پری بکنگ کرسکیں گے۔ہواوے اپنے ان نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون کے حوالے سے صارف مارکیٹ میں زبردست رسپانس کی توقع کررہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہواوے میٹ 8اور Huawei Honor 5X جنوری کی 31تاریخ کو متعارف کرائے جائینگے۔(جاری ہے)
ہواوے میٹ8ہائی ورژن کی پری بکنگ کے طریقہ کار کے مطابق صارفین اسٹینڈرڈورژن کی پری بکنگ بھی 5ہزار روپے ڈپازٹ کے عوض کراسکیں گے جبکہ صارفین اس موقع پر 10ہزار روپے مالیت کے مفت واوٴچرز بھی حاصل کرسکیں جن پر اسمارٹ فون کی خریداری کے وقت ڈسکاوٴنٹ بھی حاصل کیا جاسکے گا، اس کے ساتھ ہی صارفین بطور گفٹ بلو ٹوتھ اسپیکرز اور موبی لنک کی جانب سے ایک سال کیلئے 12GBمفت انٹر نیٹ کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔
ہواوے میٹ8اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت محض59,999روپے جبکہ ہواوے میٹ 8ہائی ورژن کی قیمت محض،69,999روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میں ریونیو کے حصول،برانڈ سے متعلق آگاہی اور میٹ sکی ریکارڈ فروخت کے اعتبار سے ہواوے کی کارکردگی نہایت ہی شاندار رہی ہے جبکہ توقع ہے کہ اس برس ہواوے میٹ8 فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے گا۔میٹ8کی پری بکنگ کیلئے صارفین کی جانب سے دیکھے جانیوالے زبردست رسپانس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اس برس فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں ہواوے میٹ8 کابھرپورتعاون حاصل رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.