اگر ملک کی سیکیورٹی ٹھیک کرنی ہے تو پاک افغان سرحد سمیت تمام سرحدات کو محفوظ کرنا ہوگا، پرویز خٹک
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:52
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ اگر ملک کی سیکیورٹی ٹھیک کرنی ہے تو پاک افغان سرحد سمیت تمام سرحدات کو محفوظ کرنا ہوگا۔ جب تک ہمارے سرحدات محفوظ نہ ہو تب تک ہمارا ملک اور عوام محفوظ نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کرنل شیر خان کیڈٹ کالج اسماعیلہ ( صوابی)کے چوتھے یوم والدین تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر جو حملہ ہوا تھا وہ انتہائی آفسوس ناک ہے۔ میں بار بار یہ کہہ کر چلا آرہا ہوں کہ اگر ملک کی سیکیورٹی ٹھیک کرنی ہے تو سرحدات کو محفوظ کرنا ہو گا۔ کیونکہ ہمارے ملک اور صوبے کو پاسپورٹ کے بغیر لوگ آتے ہیں ہم وفاق اور آرمی سے مل کر اپنے ملک کو محفوظ کرینگے۔(جاری ہے)
جب ملک کے سر حدات محفوظ ہو تو میں یقین دلاتا ہو ں کہ ہمارے سکولز ، کالجز اور شہر محفوظ ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو افغانستان کے ساتھ بھی بات کرنی چاہئے اور کھل کر اس سلسلے میں موقف اختیار کیا جائے۔ اب فیصلہ کن مرحلہ آیا ہے اس ملک کے مستقبل کے فیصلے ہم سب مل کر کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس ملک و قوم کے لئے قر بانیاں دیتے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ہم ملک و قوم کے لئے قر بانیاں دیتے رہیں گے۔ تاہم اس پر سوچنا ہو گا کہ دہشت گردی کی روک تھام اور امن کے لئے کونسا آخری راستہ ہے۔ تاکہ اس راستے پر چل کر اس کا تدارک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے کہ افغان مہاجرین کو با عزت طور پر واپس بھیجا جائے جب پاکستان میں ان کیلئے کیمپس بنائے گئے ہیں تو ان کو یہاں سے اپنے ملک افغانستان بھیج کر وہاں ان کیلئے کیمپس قائم کئے جائیں اگر چہ ان کے واپس جانے پر کچھ لوگ ناراض ہونگے لیکن یہ ایک عالمی مسئلہ ہے میں نے پولیس کو واضح طور پر ہدایات جاری کی ہے کہ جو افغان مہاجرین کاغذات نہیں رکھتے ہیں اور ان کے پاس شناخت نہ ہوں تو ان افغان مہاجرین کو سرحد پار افغانستان واپس بھیجا جائے اور وفاقی حکومت جلد از جلد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کریں۔ تاکہ ہمارے ملک میں امن آسکے ہم کب تک لاشیں اُٹھاتے رہیں گے اور ہمارے بے گناہ لوگ مارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق اور پاک آرمی کے ساتھ مل کر ملک کے مستقبل کے لئے فیصلے کرینگے۔ قبل ازیں انہوں نے کیڈٹ کالج میں یوم والدین تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کالج کے لئے سالانہ دو کروڑ روپے گرانٹ جاری کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے۔ میں اس کے طلبہ اور اساتذہ سے بے حد متاثر ہوا ہوں اور اسے ایک بہترین کالج کے طور پر دیکھا اس پر تمام سٹاف اور طلبہ کو مبارک باد پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ مستقبل نوجوان قیادت کے ہاتھ میں ہے طلبہ اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم پر مرکوز رکھے تعلیم حاصل کر نے سے ہی نوجوان ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں کرنل شیر خان نشان حیدر نے بہادری کی جو مثال قائم کی ہے نوجوان نسل کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.