سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے
ہفتہ 23 جنوری 2016 18:54
سینچورین ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بلے باز سٹیفن کک نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، اس کے ساتھ ہی کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے۔
(جاری ہے)
کک سے قبل اینڈریوہڈسن، جیکس روڈلف، الویروپیٹرسن، فاف ڈوپلیسی اور سٹائن وان زائل کو پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سٹیفن کک کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دکھایا، کک ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے ہیں۔ کک 115 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.