ڈسٹرکٹ انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماجد شاہ سرکار کلب اور لکی سٹارز نے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کر لی
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:03
ہری پور۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایچ سی اے گراؤنڈ پر جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہو گیا ہے جس میں ماجد شاہ سرکار کلب نے اتمان کھلابٹ اور لکی سٹارز نے فرینڈز کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شوکت عزیز کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں اتمان کھلابٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 121 رنز سکور کئے جس میں مہر نواز 50 اور اویس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ماجد شاہ سرکار کی طرف سے قیوم، شہباز اور اعزاز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ماجد شاہ سرکار نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹر کلبز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس میں رانا وسیم 34، ساجد رشید23 اور قیوم نے17 رنز سکور کئے جبکہ اتمان کھلابٹ کی طرف سے رمیض نے 4 اور عزیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.