پشاور دھماکے سے مقامی مدرسے کے مہتمم سمیت 3افراد زخمی،دو زخمیو ں کی حالت تشویشناک
ریمورٹ کنٹرول بم سے مقامی مدرسے کے مہتمم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں افغان باشندہ قاری صلاح الدین انکا ڈرائیور اور محافظ زخمی ہوئے، پو لیس حکام
اتوار 24 جنوری 2016 13:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے نواحی علاقے پھندو روڈ پر میں گاڑی کے قریب دھماکے سے مقامی مدرسے کے مہتمم سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیو ں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز تھانہ چمکنی کی حدود میں پھندو روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم سے مقامی مدرسے کے مہتمم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں گاڑی میں سوار قاری صلاح الدین سمیت دیگر تینوں مسافر زخمی ہو گئے ۔
دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کے امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس کے مطابق دھماکے میں افغان باشندہ قاری صلاح الدین انکا ڈرائیور اور محافظ زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جونہی گاڑ ی موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ خیز موادکو اڑا دیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی بم سڑک کنارے نصب تھا، ریموٹ کنٹرول کی مدد سے دھماکا کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.