سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ نجی کمپنی کے تین دفاتر بند
پیر 25 جنوری 2016 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر ایف الیون میں نجی کمپنی کے تین دفاتر، نجی ہاسٹل اور ایک فلاحی ادارے کا دفتر بند کردیا ہے۔
(جاری ہے)
سی ڈی اے کی جانب سے تین دن سے جاری آپریشن میں پیر کے روزسے تیزی آگئی سی ڈی اے نے سیکٹر ایف الیون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کے تین دفاتر سیل کردیے ‘ خصوصی افراد کیلئے قائم نجی فلاحی ادارے کا دفتر بھی سیل کردیا۔
سی ڈی اے اہلکاروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک نجی ہاسٹل کو بند کیا تو ایک خاتون نے احتجاج شروع کردیا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی بالائی منزل پر اس کا گھر ہے اور اگر ہاسٹل کا گیٹ نہ کھولا گیا تو سی ڈی اے کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ خاتون کی دھمکی اور احتجاج کام کرگیا اور سی ڈی اے اہلکاروں نے ہاسٹل کا گیٹ کھول دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.