حکومت تمام درسگاہوں کی حفاظت اور امن وامان کی صورتحال کی بہتری تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے
خیبرپختونخوا کے وزیر داخلہ و قبائلی امورمحمودخان کا تقریب سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 22:03
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء )خیبرپختونخوا کے وزیر داخلہ و قبائلی امورمحمودخان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تمام درسگاہوں کی حفاظت اور امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت میں پرامن رکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ سوات میں واٹرسپلائی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلربہادرخان اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے غریب آباد اوربیدرہ یونین کونسل میں انہوں تکمیل شدہ واٹر سپلائی سکیموں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ ان واٹر سپلائی سکیموں سے تقریباً دوہزارسے زیادہ آبادی کوپینے کے لئے صاف پانی دستیاب ہوگا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ جنت نظیر وادی مٹہ سوات کے پر فضا ،مقامات سلاتن ،گبین جبہ اور جاروگو تک کو سیاحوں کی رسائی اورلطف اندوز ہونے کے لئے صوبائی حکومت نے 35 کروڑ روپے کی خطیررقم مختص کی ہے۔
انہوں کہا کہ ماضی میں ضلع سوات کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا۔ مگر اس کے برعکس پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلع سوات کو تعمیر وترقی کی شاہر اہ پرگامزن کرنے سمیت سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لنڈاکئی سے لیکر باغ ڈیری تک دریائے سوات کے دونوں کناروں پر سڑک تعمیر کرنے کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فیزیبیلٹی سٹیڈی کے لئے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پچھلے تقریباًپونے تین سالوں کے دوران میرٹ اور قانون کی بالادستی اور عوام کوانصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اورعملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہتر طرز کی حکمرانی،نچلی سطح پرلوگوں کو خودمختاربنانے ،شہریوں کوبہتر سماجی خدمات کی فراہمی لوگوں کی معلومات تک رسائی دینے سرکاری اداروں کو خودمختار بنانے کے لئے نہ صرف ریکارڈ قانو سازی کی بلکہ ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ایک موثر میکینزم فراہم کیا تاکہ پچھلی چھ دہائیوں سے چلنے آنے والے فرسودہ نظام کو ایک عوام دوست نظام میں تبدیل کرکے لوگوں کو ان کی توقعات اور ضروریات کے مطابق خدمات کے فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.