ایس ای سی پی نے ای۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئے
منگل 26 جنوری 2016 12:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ای۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016متعارف کروا دئے ہیں تاکہ کمپنیوں کے شراکت دار الیکٹرنک ذرائع کے ذریعے کمپنی کے اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں اور کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل با آسانی شامل ہو سکیں ۔ ووٹنگ ریگولیشن 2016 کے جاری ہونے کے بعد کمپنی میں شیئرز رکھنے والے حصہ دار ، کمپنی کے اجلاس میں شامل ہوئے بغیر کسی بھی مقام سے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال کر اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہو سکیں گے۔
اس اقدام سے کاروباری شعبے میں کارپوریٹ گورننس اور کارپوریٹ جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں کمپنی کے اجلاس میں مختلف قراردادوں پر ووٹنگ کے عمل کوموٴثر اور شفاف بنانے کے طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ای ووٹنگ کے عمل ووٹ کی گنتی الیکٹرانکلی کی جائے گی جس کے نتائج نہایت شفاف ہوں گے اور ان میں غلطی کی گنجائش بہت ہی کم ہو گی اور کمپنی کے اجلاس میں شراکت داروں کی شمولیت میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ وہ طبعی طور پر جائے بغیر مختلف قرارداوں پر رائے دے سکیں گے۔
اگر کسی لسٹڈ کمپنی کو اپنے کم از کم پانچ ممبران یا کسی ایک ممبر جو کہ کمپنی کے شیئرز میں کم از کم دسواں حصہ رکھتا ہو ، کی جانب سے کسی بھی معاملے پر ووٹنگ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا توہ کمپنی اس معاملہ پر ووٹنگ کروانے کی پابند ہو گی اور اجلاس سے پہلے ای ووٹنگ کا انتظام کرے گی۔ ای ووٹنگ ریگولیشن میں ووٹنگ کے عمل کو نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ کمپنی ای ووٹنگ کے لئے ایک اہل انٹر میڈٹری تعینات کرے گی جو کہ کمپنی کے عمومی اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ کروانے والے انٹر میڈٹری کو ان ممبران کی تفصیلات اور ای میل ایڈریس دئے جائیں گے جو کہ ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہوں۔ انٹر میڈٹری،ممبران کو اجلاس کے نوٹیفکیشن کی اطلاع دے گا اور ان کے لئے الیکٹرنک ذرائع سے ووٹ ڈالنے کے لئے انتظامات مکمل کرے گا اور تمام تفصیلات ان کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریسوں پر اجلاس کی تاریخ سے کم از کم پانچ روز پہلے ارسال کرے گا
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.