انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فرید الڈین کے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی

منگل 26 جنوری 2016 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فرید الڈین کے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ہے ،جبکہ عدالت نے رینجرز لاء افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فرید الڈین کے کیس کی سماعت کی گئی سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے 2پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رینجرز کے لاء افسر کو ہدایت کی کہ مقدمہ میں رینجرز کی جانب سے ایک پراسیکیوٹر تعینات کیا جائے اور ان کا نوٹی فکیشن آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔

فرید الدین کو 90روز کی تفتیش کیلئے رینجرز نے اپنی تحویل میں لیا تھا اور ملزم کی نشاندہی پر رضویہ کے قبرستان سے اسلحہ برآمد کیا تھا جس کے بعد فرید الدین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :