ترکی کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات ٗ دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کااعادہ
رواں سال پاکستان میں اعلیٰ سطح کے فوجی ڈائیلاگ مزید مفید ثابت ہوگا ٗ سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک
منگل 26 جنوری 2016 19:49
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان اور ترکی نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے استنبول اور چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو ترکی کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل ھقان استم نے یہاں وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بحری تعاون، خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور زیر غور آئے۔ سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روایتی، پرتپاک، دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی خیرسگالی کا جذبہ ہے اور وہ افغانستان میں استحکام، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ کے جاری بحران سے متعلق ایشوز پر باہمی مفاہمت رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.