ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
قصور کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائینگے ‘افسران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں‘کرپشن ، بدعنوانی ، فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائیگا ‘میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے ‘سلمان غنی
منگل 26 جنوری 2016 19:53
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) نئے تعینات ہونیوالے ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او قصور سلمان غنی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبازشریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ،سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری ‘ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور غیر جانبداری میری اولین ترجیح ہوگی ۔
انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دباؤ یا مصلحت کا شکار نہ ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت میں کرپشن ، بد عنوانی ،فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائیگااور وہ ضلع کے تمام افسران کی طرف سے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے پیش کی جانیوالی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے اور انشاء اﷲ ضلع قصور کے عوامی نمائندوں ، سرکاری افسران ، سماجی کارکنوں ، تاجروں ، صحافیوں ،علماء اکرام اور غیور عوام کی مدد سے ضلع قصور کو پنجاب کا ایک مثالی ضلع بنائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.