روس نے شامی صدر کو اقتدار سے دستبردار ہونے اور ماسکو میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش نہیں کی:روسی وزیرخارجہ کا پریس کانفرنس میں انکشاف
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 20:02
ماسکو (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کو اقتدار سے دستبردار ہونے کے لیے کہا ہے اور نہ ہی انہیں ماسکو نے سیاسی پناہ دینے کی پیش کش کی گئی ۔
(جاری ہے)
ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت جنیوا مذکرات کردنمائندوں کی شمولیت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے-انھوں نے کہا کہ کردوں کی بات چیت میں شرکت کے بغیر شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے نتائج ہماری خواہش کے مطابق برآمد نہیں ہوں گے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹافن ڈی مستورا پر منحصر ہے کہ وہ کس اپوزیشن گروپ کو مذاکرات میں مدعو کرتے ہیں۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام امن عمل کے بعض شرکاءبالکل ناقابل اعتبار ہیں اور وہ مذاکرات کو مسترد کرتے رہے ہیں-ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں داعش کے جنگجو اب افغانستان میں بھی قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.