او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کیس،نائب تحصیلدار ‘ سوسائٹی ڈویلپر، 4افسرجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
منگل 26 جنوری 2016 20:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 62 کروڑ روپے کی او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم اراضی سکینڈل کیس میں نائب تحصیل دار ‘ سوسائٹی ڈویلپر سمیت او جی ڈی سی ایل کے چار افسران کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ تفصیالت کے مطابق منگل کے روز سینیئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے او جی ڈی سی ایل کے چار افسران عرفان بابر‘ پریذیڈنٹ او جی ڈی سی ایل ای سی ایچ ایس محمد رشید جنجوعہ‘ جنرل سیکرٹری او جی ڈی سی ایل ای سی ایچ ایس سید آفتاب احمد‘ فنانس سیکرٹری ای سی ایچ ایس محمد رشید ایگزیکٹو ممبر ای سی ایچ ایس اور نائب تحصیل دار عدنان رشید کیانی کے مقدمے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 2013 ء میں مقدمہ درج ہوا تھا تین سال گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لاسکی۔(جاری ہے)
لہذا ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوایا جائے ۔ محمد رشید کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ محمد رشید کے بیٹے کی شادی ہے ملزم کو دو دن کیلئے ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ملزم اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کرسکے۔
ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر چوہدری توقیر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اوپر او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے مختص باسٹھ کروڑ روپے کے فنڈ میں کرپشن کا الزام ہے۔ ان ملزمان نے مہران انٹرنیشنل ویلی ڈویلپر نامی فرم جس کا سی ای او فیضان اعظم ہے سے مل کر ایمپلائز ویلفیئر ہاؤسنگ سکیم کی اراضی کیلئے مختص باسٹھ کروڑ روپے کی رقم میں خورد برد کیا ہے یہ ملزمان کا پہلا جسمانی ریمانڈ ہے ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے لہذا عدالت ملزمان سے تفتیش کیلئے ان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو 29 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ محمد رشید کے وکیل نے بیٹے کی شادی کیلئے دو دن کی ضمانت کی درخواست کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.