کسان تنظیمیں آبیانہ کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائیں نہروں کی تعمیرو مرمت کیلئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں‘یاور زمان
منگل 26 جنوری 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں آبیانہ کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائیں تا کہ نہروں کی تعمیرو مرمت کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کسان تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس میں جنرل مینجر (آپریشن) چوہدری اصغر حمید، جنرل منیجر(ایڈمن) چوہدری خاور نذیر ،ڈپٹی جنرل مینجر (ایڈمن) افضل انجم طور کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسان تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے اجلا س کے شرکاء کو ہدایت کی کہ نہری انتظام و انصرام چلانے کے لئے آبیانہ کی وصولی ناگزیر ہے ۔(جاری ہے)
اس اہم ترین مالی ذریعے کی سوفیصد وصولی کے لئے کسان تنظیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تا کہ یہ تنظیمیں اپنی راجباہوں کی بروقت تعمیر ومرمت کروا سکیں۔
اسی طرح آبیانہ کی بھر پور وصولی کی بدولت بڑی نہروں کی تعمیر ومرمت کے لئے درکار فنڈز بھی دستیاب ہوسکیں گے۔ صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر کسان تنظیموں کی معاونت کریں اور ان کے روزمرہ امور کو چیک کریں تاکہ ان کی کارکردگی بہترہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.