پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ”برانڈ پاکستان“ کا تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اقتصادی ماہرین
بدھ 27 جنوری 2016 11:55
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ”برانڈ پاکستان“ کا تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی ایک کمپنی کی عالمی شناخت ملکی شناخت کے مقابلہ میں کم اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں اجتماعی طور پر متعارف کروانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کسی ایک برانڈ کی کامیابی سے صرف عالمی صارفمین کے ایک کمپنی پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ملک کو بطور برانڈ متعارف کروا کر عالمی منڈیوں میں کہیں زیادہ جگہ حاصل کی جاسکتی ہے اور اس سے بین الاقوامی مارکیٹوں میں مختلف ممالک کو بھی متوجہ کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برانڈ پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرکے بین الاقوامی خریداروں کو نہ صرف ملکی مصنوعات کی خریداری پر راغب کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی ایک مخصوص برانڈ کی ایک آئیٹم کی فروخت پر حاصل ہونے والی قیمت کے مقابلہ میں ملک کے برانڈ کو متعارف کروا کر چار تا پانچ گنا زائد قیمت حاصل کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قیمت کے اس فرق سے عالمی خریداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور عالمی منڈی میں ملکی تشخص کو بہتر طو رپر اجاگر کرکے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.