نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کی جگہ پہلی پوزیشن سنبھال لی
بدھ 27 جنوری 2016 15:51
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) انگلینڈ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست نے جہاں جنوبی افریقاکو پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے اور بھارت پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز مین شکست نے پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جب کہ بھارت نے 110 پوائنٹس کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کے 109، 109 پوائنٹس ہیں ۔
پاکستانی ٹیم 106 پوائنٹس کیساتھ بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ، انگلینڈ 5ویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا 7ویں نمبر پر ہے ۔ ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے بالترتیب 8ویں، 9ویں اور 10ویں نمبر پر ہیں ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے 2012ء میں برطانیہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.