بھارت ‘ مہاراشٹر کے مندر میں پوجا پر پابندی ‘ پولیس نے خواتین کو مندر میں جانے سے روک دیا
راویتی طور پر مندر میں صرف مردوں کے داخلے کی اجازت ہے ‘ حکام …… سوشل میڈیا پر تنقید تنازعے کے حل کے لیے مندر کی انتظامیہ اور خواتین کے گروپ سے بات چیت کی جائے ‘وزیر اعلیٰ
بدھ 27 جنوری 2016 16:37
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے سینکڑوں خواتین کو ایک مندر میں جانے سے روک دیا ہے کیونکہ وہاں انھیں پوجا کی اجازت نہیں ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خواتین مظاہرین شنی شنگناپور مندرکے اندرونی حصے میں پوجا کرنا چاہتی تھیں تاہم انھیں ان کی منزل سے 70 کلو میٹر دور ہی ایک گاوٴں میں روک دیا گیا۔
راویتی طور پر اس مندر میں صرف مردوں کے داخلے کی اجازت ہے یہ خواتین اس روایت کو توڑنا چاہتی ہیں جس میں انھیں جانے کی اجازت نہیں وہ اسے خواتین کی تذلیل سے تعبیر کرتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 600 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا خواتین کو وہاں تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹر کرایے پر لینے کی اجازت بھی نہیں ملی۔(جاری ہے)
جوں جوں مظاہرہ زور پکڑتا گیا سوشل میڈیا پر اس کے متعلق گرما گرم بحث نظر آنے لگی اور ٹوئٹر پر ’رائٹ ٹو ورشپ‘ اور ’رائٹ ٹو پرے‘ یعنی عبادت یا پوجا کا حق جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔
ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڈنوس نے کہا کہ اس تنازعے کے حل کے لیے مندر کی انتظامیہ اور خواتین کے گروپ سے بات چیت کی جائے۔انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستانی تہذیب اور ہندو مذہب خواتین کو عبادت کا حق دیتا ہے رسم و رواج میں تبدیلی ہماری روایت رہی ہے۔ پوجا کے معاملے میں تفریق ہماری تہذیب نہیں۔ مندر کی انتظامیہ کو بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.