ناجائز حراست اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی،ڈی پی او ساہیوال
بدھ 27 جنوری 2016 21:54
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقر رضا نے کہاہے کہ تھانوں میں ناجائز حراست اور فرائض میں غفلت کرنے والوں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔ پولیس کا عوام دوست ویڑن میری اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ وقت کا اہم تقاضاہے جس کے لئے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وہ یہاں گزشتہ شام تھانہ سٹی ساہیوال کے دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات اور جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے عوامی تعاون کے بغیر پولیس تنہا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے ایس ایچ او ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈا?ن کیاجائے۔
علاقہ میں گشت کے نظام کو موثر بنایاجائے اور بازاروں میں چوکیدار رکھوائے جائیں تاکہ علاقہ میں امن وامان کا قیام اور وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔دورہ کے دوران انہوں نے تھانے کی حوالات ‘اسلحہ خانہ ‘ ریکارڈ کی چیکنگ کی اور تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کو سن کر فوری انصاف کی فراہمی کے احکامات جاری کئے۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.