پاکستان سٹیل مل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں جاری کیے جانے کا امکان
جمعرات 28 جنوری 2016 13:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) چار ماہ سے تنخواہوں کے منتظر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے آنسو پونچھنے کی خاطر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا جلد اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لئے 2 سے 3 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی جائے گی جس میں سے اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 90 کروڑ روپے بھی جاری کر دیئے جائیں گے ۔
پاکستان اسٹیل ملز کا پیداواری عمل جولائی 2015 سے مکمل طور پر بند ہے جبکہ ہر ماہ اسٹیل ملزکو 2 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے اور ادارے کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے تحت حکومت رواں برس ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.