سندھ حکومت کی عدم توجہی،عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران کاشکار
جمعرات 28 جنوری 2016 13:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران کاشکار ہوگیا،مختلف اداروں کے کئی کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔، حکومت سندھ کی عدم توجہی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، عباسی شہید اسپتال پر مختلف اداروں کے کئی کئی کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ مذکورہ اداروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جو چیک دیئے جارہے ہیں وہ بھی تمام کے تمام بونس ہورہے ہیں۔
عباسی شہید اسپتال ملازمین کے بقایا جات کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کا قرض دار ہے، اسی طرح واٹر بورڈ نے بھی عباسی شہید اسپتال کو بل کی مد میں 3 کروڑ 35لاکھ 66 ہزار 980 روپے کا بل بھیج دیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نے بھی عباسی شہید اسپتال کو آخری وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد تمام 42 لائنیں منقطع کردی جائیں گی۔(جاری ہے)
پی ٹی سی ایل کے بل کی مد میں 7 لاکھ 65 ہزار 342 روپے کا قرض ہے جبکہ سوئی سدرن کمپنی کے عباسی شہید اسپتال پر ایک کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 470 روپے کے بقایا جات ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی انتظامیہ سے معذرت کرلی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واجب الادا ایک کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 103 روپے فوری ادا کئے جائیں۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.