شجر کاری مہم 15فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 14:04

فیصل آباد۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) ماحولیاتی و فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے محکمہ جنگلات اور بعض دیگر اداروں کے تعاون سے 15فروری سے ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام شہروں میں 5کروڑ کے قریب پھلدار ، پھولدار و دیگر پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی مطلوبہ مقدار کے حصول میں معاونت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار میں کمی لا کر آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتا یا کہ سب سے زیادہ 2کروڑ پودے صوبہ پنجاب میں ، 85لاکھ سندھ میں، 10لاکھ بلوچستان میں ، 1کروڑ خیبر پختونخواہ میں ، 50لاکھ آزاد جموں و کشمیر میں اور 87لاکھ پودے فاٹا میں لگانے کی تجویز زیر غورہے ۔

متعلقہ عنوان :