پاکستان میں تل کی فصل کا اوسط رقبہ 85 ہزار ایکڑ ہے،ما ہر ین

جمعرات 28 جنوری 2016 14:05

فیصل آباد۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے بہتر پیداوار کے حصول سے بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تائے پنجاب 90 اور پی 40-7 کی کاشت کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تل کے بیجوں میں 50 فیصد سے زائد تیل اور 22 فیصد سے زائد پروٹین ہوتی ہے جبکہ کھل میں 42 فیصد پروٹین ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا تیل کھانے کے علاوہ ادویات، کنفکشنری اور روغنی نان کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تل کی فصل کا اوسط رقبہ 85 ہزار ایکڑ ہے جس سے 200 سے 400 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جارہی ہے لیکن تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر تل کی ترقی دادہ اقسام کاشت کی جائیں تو 700 سے 800 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :