کراچی ، رضویہ سے اہم طالبان کمانڈر سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردگرفتار
جمعہ 29 جنوری 2016 11:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں مقابلے کے بعد اہم طالبان کمانڈر سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور مکان کی تلاشی کے دوران اس میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق دہشت گردوں نے رضویہ سوسائٹی میں واقع مکان میں پناہ لے رکھی تھی جن کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے بعد 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.