تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ
جمعہ 29 جنوری 2016 14:36
بئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سٹیون سمتھ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور سرفہرست ہیں، ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے جبکہ ہاشم آملہ چار درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر چلے گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔
باوٴلرز میں سٹورٹ براڈ پہلے اور ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، یاسرشاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راوٴنڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، آملہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں سکور کیں اور 4 درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں، میتھیوز ایک درجہ گر کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے، مصباح کا نواں اور راہانے کا دسواں نمبر ہے، جونی بیئرسٹو کی چار درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 34 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بین سٹوکس ترقی پا کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.