ڈیفنس ہاؤسنگ فراڈ کیس، احتساب عدالت نے دو سابق فوجی افسروں سمیت نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو مزید6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا
ملزمان پر 5ہزار کنال اراضی کے الاٹمنٹ سر ٹیفکیٹ غیر قانونی طور پر جاری کر کے ایک ارب 80کروڑ روپے کے غبن کا الزام
جمعہ 29 جنوری 2016 15:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈیفنس ہاؤسنگ فراڈ کیس میں دو سابق فوجی افسروں سمیت نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسرکو مزید6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا، ملزمان پر 5ہزار کنال اراضی کے الاٹمنٹ سر ٹیفکیٹ غیر قانونی طور پر جاری کر کے ایک ارب 80کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے۔ جمعہ کو نیب نے ڈی ایچ اے اسلام آباد کے سابق ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صباحت قدیر بٹ اور نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
نیب کی طرف سے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، نیب کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار ملزمان سے رقم کی برآمدگی اور ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنی ہیں جبکہ ان کی مدد سے ملزمان تک بھی پہنچنا ہے اور کیس کی تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے، ملزمان کے وکیل سید طیب ایڈووکیٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر تینوں ملزمان کو مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ڈی ایچ اے سے معاہدہ کرنے والی نجی کمپنی سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی ہے اور ملزم وسیم اسلم اس کا سی ای او ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.