چوہدری نثار کی (ن) ،پی پی میں مک مکا کی تصدیق سے عمران خان کا موقف سچ ثابت ہو گیا ‘ جمشید چیمہ
جمعہ 29 جنوری 2016 16:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی تصدیق کے بعد عمران خان کا موقف سچ ثابت ہو گیا ، ایک دوسرے کی کرپشن بچانے اورمفادات لینے والے عوام کیلئے دمادم مست قلندر نہیں کر سکتے ،پی ٹی آئی نے پہلے بھی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا آئندہ بھی عوام کے مسائل پر اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کریں گے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے لندن میں میثاق جمہوریت کے نام پر جو طے کیا تھا اس کی حقیقت کھل کر عوام کے سامنے آرہی ہے ،اب دونوں جماعتیں قوم کو زیادہ دیر اندھیرے میں نہیں رکھ سکتیں۔(جاری ہے)
ملک کو موجودہ نہج تک پہنچانے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں آئے گی ۔
پہلے بھی پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ اور ان کے حواریوں کا تنہا مقابلہ کیا آئندہ بھی ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے پی ٹی آئی ایک مضبوط ادارہ بنے گی اور اس کے آئندہ عام انتخابات میں بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں جبکہ حکومت کی طرف سے لاہور شہر کو انٹر نیشنل سٹی کا درجہ دلوانے کیلئے میٹرو ٹرین منصوبے کی منطق پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ میٹرو ٹرین منصوبے کا عوام کی زندگیوں میں بہتری سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس سے ہزاروں خاندانوں کے سروں سے چھت اور ان کا کاروبار چھین لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.