مہنگی بجلی غربت اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے‘ پیاف
لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے تاکہ بیرونی منڈیوں میں مقابلہ کیا جا سکے‘ میاں انجم نثار، عرفان اقبال شیخ
جمعہ 29 جنوری 2016 17:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے پاکستان میں قدرتی گیس و بجلی سب سے مہنگی ہے جو غربت اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے گزشستہ روز پیاف کے تمام ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔
خالد محمود کی جانب سے اپنے اور میاں انجم نثار کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقامی تاجر و صنعتکار بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک سے اشیاء کی قیمتوں میں مقابلہ نہیں کر پا رہے۔انھوں نے کہا بجلی و گیس کی قیمتوں کے حوالے سے ایک تقابلی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی سری لنکا سے 87فیصد، انڈیا بنگلہ دیش سے45فیصد جبکہ قدرتی گیس بنگلہ دیش سے173فیصد، انڈیا سے 442فیصد اور امریکہ سے 90فیصد مہنگی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.