چکوال اور پشاور میں گیس دھماکے ، دو خواتین جاں بحق، خاتون تین بچوں سمیت زخمی
ہفتہ 30 جنوری 2016 11:19
چکوال ،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) چکوال کے علاقے تترال میں گیس لیکج سے دھماکہ ، دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین گھر میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اسی دوران گیس پائپ سے گیس لیک ہونے لگی جس نے اچانک آگ پکڑ لی ، گیس کے آگ پکڑنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر دو خواتین شدید جھلس گئیں انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
دوسری طرف پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون اور اس کے تین بچے زخمی ہوگئے ، گھر میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے فیز 6 میں علی الصبح گیس لیکج سے زور دار دھماکے نے قیامت صغری برپا کردی۔(جاری ہے)
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، لوہے کی کھڑکیاں اور دروازے تک ٹوٹ گئے جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
دھاکے کی آواز سن کر اہل علاقہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زوردار دھماکا ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.