قومی ویمن کرکٹ ٹیم نوجوان ، سینئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل ہے ، عائشہ اشعر
ہفتہ 30 جنوری 2016 13:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے اور انشاء اللہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈکے خلاف سیریز سمیت دیگر اہم ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں لیکن قومی ٹیم ہر ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
کنٹری کلب مریدکے میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدٹورنامنٹ بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کا کافی موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویمن ٹیم کا پہلا ٹارگٹ ورلڈ کپ میں کم ازکم پہلی چار ٹیموں میں جگہ بنانا ہے۔(جاری ہے)
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے پول میں دنیا کی سخت ویمن ٹیمیں ویسٹ انڈیز ،انگلینڈ ،بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم ان تمام ٹیموں کو ماضی میں شکست سے دوچار کرچکی ہے جس کی وجہ سے قومی ویمن ٹیم کا مورال بلند ہے اور انشاء اللہ مذکورہ تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرکے مثبت نتائج حاصل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم کو کسی قسم کی دقت نہیں ہوگی۔ بھارت کے خلاف میچ کا دباوٴ دونوں ٹیموں پر ہوگا لیکن ہماری ٹیم کو میچ کے دباوٴ کاسامنا کرنے میں کسی قسم کے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوگا ?۔ 2015میں قومی ویمن ٹیم نے دنیا کی تقریبا تمام ٹیموں کے خلاف میچز جیتے تاہم دورہ ویسٹ انڈیز زیادہ بہتر نہیں رہا لیکن دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم نے کا فی کچھ سیکھا۔2016میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرے ، دورہ انگلینڈ میں ا نگلینڈ کی ٹیم کو ہرائیں اور اور کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ قومی ویمن ٹیم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ٹیم ورک ہے اور تمام کھلاڑی متحد ہوکر کھیلتی ہیں۔تمام ویمن کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹریننگ کیمپس کے دوران اینٹی ڈوپنگ پر لیکچر دیئے جاتے ہیں اور ہر کھلاڑی ڈوپنگ کے معاملے میں بخوبی آگاہ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.