مطالبات تسلیم، اساتذہ کا کل سے پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلا ن
پنجاب بھر میں تمام اساتذہ یکم فروری سے امتحانی ڈیوٹیاں اور تدریسی خدمات سرانجام دینگے
ہفتہ 30 جنوری 2016 18:22
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ضلع راولپنڈی میں کل (پیر سے )سے شروع ہونے والے پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں اساتذہ نے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب بھر میں تمام اساتذہ یکم فروری سے امتحانی ڈیوٹیاں اور تدریسی خدمات سرانجام دینگے۔بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان سیکرٹری تعلیم( سکولز ) سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے مقررہ وقت پر امتحانات کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ نے سکولوں کی نجکاری اور طالب علموں کے فیل ہونے پر استاد کے خلاف قانونی کاروائی کے خاتمہ کے خلاف احتجاجا پرائمری اور مڈل امتحانات میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ زبردستی امتحان لینے کی صورت میں مزاحمت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کو تمام مسائل کے خاتمہ کی ہدایت کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن (سکولز) عبدالجبار شاہین نے پنجاب ٹیچر یونین کے صوبائی چیئرمیں امتیاز احمد عباسی، صدر حافظ محی الدین، ضلعی چیئرمین راجہ شاہد مبارک اور صدر سید حامد شاہ سے مذاکرات کئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.