ٹھل کے رہائشیوں کا بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:18
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) تحصیل ٹھل کے دیہاتیوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقعے پر رمضان جعفری، آزاد جعفری اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے گاؤں عبدالمجید خان جعفری اور گاؤں بابو خان جعفری میں ہیپاٹائٹس کا مرض عام ہوچکا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت منتخب نمائندوں کو شکایات کی ہیں لیکن اس کے باوجود علاج کے بہتر سہولیات موجود نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک 350 سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی ان میں شامل ہیں۔ مظاہرین نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر صحت، سیکریٹری صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ہمارے علاقوں میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھجواکر ہماری زندگی بچالی جائے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.