میٹرو ٹرین منصوبے کے متاثرین کو زمین کی موجودہ مالیت کے مطابق ادائیگیوں کویقینی بنایا جائے ‘ ذکراﷲ مجاہد
حکمرانوں نے میٹرو منصوبے کی آڑ میں متاثرین کیساتھ دھونس اور دھاندلی والا رویہ نہ بدلا تو احتجاج کرینگے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کی آڑ میں متاثرین کے ساتھ دھونس اور دھاندلی والا رویہ اختیار نہ کیا جائے بلکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میڑو ٹرین منصوبے کے متاثرتاجروں اور شہروں کو زمین کی موجودہ مالیت کے مطابق ادائیگیوں کویقینی بنایا جائے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نہ صرف شہریوں کے نقصان کا ازالہ پورا کریں بلکہ ان کے تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کو مطمن کریں کیونکہ عوامی مشاورت اورتعاؤن کے بغیر کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس منصوبے کے خلاف نہیں ہے لیکن اس منصوبے کی آڑ میں اگر کسی بھی قومی ورثے کو نقصان پہنچا گیااور تاجروں اور شہروں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی بھی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے سے گریز نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.