پنجاب نے متوازن لائیو سٹاک پالیسی تیار کی ہے ،کسان فائدہ اٹھائیں ‘رانا بابرحسین
کینڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں‘صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
اتوار 31 جنوری 2016 13:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب نے متوازن لائیو سٹاک پالیسی تیار کی ہے ،کسان اس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں ،کینڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں،پا ک چین معاہدے ملک میں معاشی انقلاب کاباعث ہوں گے ، چارہ کی کاشت بروقت یقینی بنائی جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت ،صنعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب دن رات کام کررہی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پر خالی اسامیاں پر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ساہی وال کول پراجیکٹ ،بھکی ،حویلی بہادر شاہ،بلوکے منصوبے ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ۔(جاری ہے)
اقتصادی راہ داری کی مخالفت کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ زرعی شعبہ کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر منسلک کر کے ایک ایسے فعال شعبہ میں تبدیل کیا جائے جو نہ صرف فوڈ سیکیوڑٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو بلکہ اس شعبہ سے حاصل ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ مقابلہ کی اہلیت رکھتی ہوں۔ اس ویژن کے حصول کے لئے اداروں اور منڈیوں میں اصلاحات، اصلاح آبپاشی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہ داری کی مخالفت کرنے والے عوام کو کیوں نہیں بتاتے کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر لاگت پنجاب میں لگنے والے منصوبوں سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے سے زراعت میں بہت بہتری آْئے گی، خیبرپختون خواہ اور بلوچستان کے سیاستدان اپنے مفادات کے لئے ان منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں ۔دنیا بھر کے سرمایہ کاری پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور ہمارے سیاستدان کیوں ان منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔پاکستان بنیادی طو رپر زرعی ملک ہے مگر کسی حکومت نے یہاں زراعت پر توجہ نہیں دی اور وزیر اعظم نوازشریف نے زرعی پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کے دل جیت لئے ہیں ،کسان اب مزید محنت سے کام کررہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.