کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا عزم خوش آئند ہے، ساجد میر
عزیز بلوچ کی گرفتاری بڑی پیش رفت ہے ، دہشتگردوں ‘ انکے سہولت کاروں اور فنڈز دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،تنظیمی وفود سے گفتگو
اتوار 31 جنوری 2016 17:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا عزم خوش آئند ہے۔ عزیز بلوچ کی گرفتاری بڑی پیش رفت ہے ،بلاتفریق دہشتگردوں ‘ انکے سہولت کاروں اور فنڈز دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ بے لاگ آپریشن سے ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
مرکزی دفتر میں تنظیمی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی امن دشمن عناصر کی گرفتاریوں پر پریشان ہونے کی بجائے حکومت سے تعاون کرے۔ کراچی آپریشن کو شہر قائد کے باسیوں کے علاوہ پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اس لئے اس آپریشن کے دوران حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں دور کرکے اسے جاری رکھا جائے۔(جاری ہے)
ہم کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی تعریف کے مستحق ہیں جو بڑی جرات مندی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کررہے ہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عزیز بلوچ جن سیاسی سرپرستوں اور پولیس افسران کے نام لے رہا ہے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جاناچاہیے۔انکے خلاف مقدمات فوج عدالتوں میں چلنے چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ روشنیوں کے شہر میں امن بحال ہوا، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد وہاں کے شہریوں اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا۔ پیپلز پارٹی اس آپریشن کو مزید جاری رکھنے کے راستے میں روڑے نہ اٹکائےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.