پا کستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرے سے دوچار کر دیا
پورپی یونین نے جی ایس پی اپلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن میں مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی
اتوار 31 جنوری 2016 17:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سزائے موت،صحافیوں کو درپیش خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے پا کستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کوخطرے سے دوچار کر دیا ہے ، پورپی یونین نے جی ایس پی اپلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن میں مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے پہلی دو سالہ جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں جی ایس پی پلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہیومن رائٹس ، لیبر رائٹس ، ماحولیات سمیت 27عالمی کنونشن کو لاگو کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سزائے موت پر سے پابندی اٹھنے کے بعد کی صورتحال، ملٹری کورٹس میں مقدمات میں رازداری اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیااور پاکستانی حکومت کوعالمی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے پاکستان میں سزائے موت پرپابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 300سے زائد لوگوں کو پھانسی دی جاچکی ہے انسانی حقوق کے حوالے سے تیار کردہ نیشنل پلان وزیر اعظم سے منظوری کا منتظر ہے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو مئی 2015میں قائم کیا گیا تھااس کے علاوہ خواتین کی حیثیت دینے کے حوالے سے ایک کمیشن 2000 بھی قائم کیا گیا مگر اس کو بھی فعال نہ کیا جا سکا بچوں کے حقوق کے حوالے سے کمیشن قائم کرنا بھی ابھی بات چیت کے مراحل میں ہیں یورپی یونین اس طرح کے اداروں کے تکنیکی مدد فرایم کرنے پر بھی راضی ہے2014کے ماڈرن غلامی انڈیکس میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے روپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ رکھنے والے ممالک میں سے پاکستان نے جی ایس پی پلس کی مراعات سے سب سے زیادہ استفادہ حاصل کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.