پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئی
پیر 1 فروری 2016 11:25
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز بہترین ٹیم ہے، ایونٹ جیت کر آئیں گے ۔
(جاری ہے)
4 فروری سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور سے دو آفیشلز اور چار کھلاڑی دبئی روانہ ہوئے جن میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، فزیو اسد ، فاسٹ باولر سہیل تنویر ، بلاول بھٹی، افتخار احمد اور اسامہ میر شامل ہیں ۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کوکراچی والوں کی سپورٹ چاہئے ، کراچی کنگز ہر لحاظ سے متواز ن ٹیم ہے ، شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز چار فروری سے دبئی میں ہو گا ۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور شین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ کراچی کنگز اپنا ابتدائی میچ 5 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.