برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کی دھمکی مل گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 12:41
برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے دھماکوں کی دھمکی موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند تنظیم داعش نے کہا ہے کہ برطانیہ داعش کےجنجگوؤں کے قتل سمیت مسلمانوں پرجنگ مسلط کرنے میں بھی ملوث ہے لہٰذا اس پر پیرس سے بھی بڑا حملہ کیا جائے گا۔ عربی زبان کے اخبار کے مطابق داعش نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔
اپنے بیان میں داعش نے برطانوی شدت پسند محمد اموازی عرف جہادی جان کو بھی سراہا جو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہادی جون کے الفاظ نہیں مریں گے اورخلافت کے سپاہیوں نے پیرس میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ داعش کے مطابق یہ حملہ اتنا شدید ہوگا کہ اس سے بچوں کے سرکے بال سفید ہوجائیں گے ۔(جاری ہے)
اس سے ایک ہفتہ قبل داعش نے پیرس پر حملہ کرنے والے 9 جنگجوؤں کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گروہ کا سرغنہ عبدالحامد ابوعود بھی موجود تھا۔
برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے کہا ہے کہ داعش لندن میں بکنگھم پیلس اور نیشنل آرٹ گیلری پر حملہ کرسکتے ہیں، بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا کہ محل کی حفاظت کا پورے طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق گیلری پر حملہ اس لیے کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایک آسان ہدف ہے جہاں سکیورٹی انتی سخت نہیں ہوتی اور یہ گروپ وہاں حملہ کرکے کم وقت میں بہت سے لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔ گیلری کے ترجمان کا کہنا تھاکہ گیلری کی سکیورٹی کو معمول کے تحت دیکھا جارہا ہے اور پورے عمل کا بار بار جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ ہم عوام کو صرف خبردار کرنا چاہتے ہیں خوفزدہ نہیں ، یہ نئی دھمکی پورے برطانیہ کے لیےنہ صرف خطرناک ہے بلکہ حملے کا امکان موجود ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا برطانوی پولیس، انٹیلی جنس سروسز اور دیگر سکیورٹی ادارے اس (ممکنہ) حملے کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ جس کے تحت سکیورٹی انتظامات کو متواتر چیک کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.