ڈر ہے میرے شوہر کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائیگام،اہلیہ عزیر بلوچ
شرمیلافاروقی میرے گھرپرآئی تھیں،اب کہتی ہیں عزیرکونہیں جانتی ،شرجیل میمن عزیر بلوچ کو اپنا چھوٹا بھائی کہتے تھے،نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 1 فروری 2016 17:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی اہلیہ ثمینہ عزیربلوچ نے کہا ہے کہ ڈر ہے میرے شوہر کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائے گا۔فریال تالپورکو ’ادی ‘کالقب عزیر بلوچ نے دیا، پیپلز پارٹی والے ساتھ نہیں دینا چاہتے تو عزیر کو دہشت گردبھی نہ کہیں،شرمیلافاروقی میرے گھرپرآئی تھیں،اب کہتی ہیں کہ عزیرکونہیں جانتی ۔
شرجیل میمن عزیر بلوچ کو اپنا چھوٹا بھائی کہتے تھے ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ثمینہ عزیر بلوچ نے کہا کہ میرے شوہر کو دسمبر 2014ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دبئی ایئرپورٹ پر انٹرپول نے میرے شوہر کو گرفتار کیا ہم دبئی سے مسقط جا رہے تھے۔بچے بھی ساتھ تھے کسی نے ہمارے لئے آواز نہیں اٹھائی۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی والے ساتھ نہیں دینا چاہتے تو عزیر کو دہشت گردبھی نہ کہیں۔
نوازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔ لوگوں کو پکڑ کر عزیز بلوچ کے ساتھ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ عزیر بلوچ نے پی پی کیلئے بہت کچھ کیا۔انہوں نے کہاکہ فریال تالپورکو "ادی "کالقب عزیر بلوچ نے دیا،شرمیلافاروقی میرے گھرپرآئی تھیں،اب کہتی ہیں کہ عزیرکونہیں جانتی ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ ارشدپپوکولیاری کے لوگوں نے مارا،عزیر بلوچ نے نہیں۔نبیل گبول صرف دشمنی نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ثانیہ نازاورجاویدناگوری نے وفانہیں کی۔ثمینہ عزیربلوچ نے کہاکہ ہم ذوالفقارمرزاکے شکر گزارہیں جواب تک عزیرکوبھائی کہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر کراچی ایئرپورٹ سے ہی دبئی گئے تھے ۔میرے شوہر دہشت گرد نہیں ایک سیاستدان ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فریال تالپور عزیر بلوچ کو بھائی اور مجھے بھابھی کہتی تھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.