این ڈی ایم اے اور برطانوی کونسل کی طرف سے ہنگامی حالات میں تعلیم کی فراہمی کیلئے حکمت عملی کی تشکیل
پیر 1 فروری 2016 18:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان میں برطانوی کونسل اور این ڈی ایم اے نے مشترکہ طور پر ہنگامی حالات اور آفات کے دوران تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ۔اس مشترکہ کوشش کا مقصد این ڈی ایم اے کے نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے کوشش کرنا ہے جس کے تحت خطرات اور کمزوریوں کو کم کرتے ہوئے پائیدار سماجی معاشی اور ماحولیاتی عناصر کی تعمیر کرنا ہے جس میں ملک کے پسماندہ علاقوں کو خاص توجہ دی جائے گی ۔
اس مشترکہ عمل میں برطانوی کونسل ٹیکنیکل شعبے کے علاوہ تحقیق اور ٹریننگ کے نصاب بنانے میں مدد فراہم کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہMoU صلاحیت کی تعمیر ، نصاب کے تعین اور آگاہی کے عمل میں بھی مدد گار ثابت ہو گی جس کے ذریعے این ڈی ایم اے کے 2022تک کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔(جاری ہے)
تقریب کے دوران پاکستان میں برطانوی کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر پیٹر اپٹون سی ایم جی نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی کونسل مقامی نقطہ نظر کے ساتھ ایک عالمی ادارہ ہے ۔
ہنگامی حالات میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بناتے ہوئے ہم این ڈی ایم اے کے نقطہ نظر کو عملی جامہ پہننانے کیلئے پاکستان میں پائیدار ترقی، صلاحیت کی تعمیر اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے جو مستقبل میں پاکستان کیلئے مدد گار ثابت ہو گا ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز صاحب نے کہا کہ پاکستان موسمی تغیرات کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہواہے اور پچھلی ایک دہائی سے مسلسل قدرتی آفات کی زد میں رہنا اس بات کا ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کی کثرت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ ہمارا ملک انسان کی پیدا کردہ آفات سے بھی دوچار ہے، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور ہمیں اس مسئلے کا حل نکالنا ہے اور اس کے لیے ایک جامع اور وسیع قومی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس کے تحت ہنگامی حالات میں محفوظ اور سازگار ماحول مہیا کر کے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس موڑ پر یہ MoU تعلیمی میدان میں مسلسل بہتری کے لیے ایک ایسی کوشش ہے جس کے تحت این ڈی ایم اے کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمت پیدا کر تے ہوئے معلومات اور علم کے اشتراک سے تعلیم کے میعار کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ یہMoU اپنی نوعیت کی پہلی یاداشت ہے جس کے تحت ہنگامی صورت حال میں نظر انداز کیئے جانے والے علاقوں میں بھی موئثر انداز میں تعلیم کو جاری رکھا جاسکے گا۔ برطانوی کونسل نے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے متعددا۱قدامات کئے ہیں جن کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے اعلی تعلیم کے اداروں کے درمیان تعلق پیدا کرکے پورے پاکستان میں اساتذہ ، طالب علموں اور اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.