سیدہ بی بی زینب ؓ کے مزار پر بم حملے کیخلاف متحدہ علماء محاذ کا احتجاجی اجلاس
مسلم حکمراں حرمین شریفین ،بیت المقدس سمیت تمام مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں،علماء کرام
پیر 1 فروری 2016 19:04
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام نواسی رسولؐ سیدہ بی بی زینب ؓ کے مزار پر حملے کے خلاف احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی استعمار کی سازش قرار دیا اور کہا کہ بی بی زینبؓ کے مزار مسلسل حملے اور اس کے نتیجے میں تاحال سینکڑوں افراد کی شہادت مسلم حکمرانوں کے لئے بڑا المیہ و چیلنج ہے۔
شامی حکومت مقدس مزارات کے تحفظ کو یقینی اور قیام امن کیلئے موثراقدامات کرے۔ مسلم حکمراں حرمین شریفین ،بیت المقدس سمیت تمام مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں۔اصحاب رسول و اہل بیت اطہار ؓ کے مزارات ، مساجد،امام بارگاہوں پر حملے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے قطعاً مسلمان نہیں ہوسکتے۔(جاری ہے)
ملت اسلامیہ حرمین شریفین و مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے متحدو بیدار ہوجائے۔
علماء مشائخ محراب و منبر سے داعش سمیت دہشت گردوں کے خلاف شعور و بیداری پیدا کریں۔اجلاس میں مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین،بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری،علامہ عبداﷲ میمن جوناگڑھی، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مفتی فیصل عزیزی، علامہ شیخ سکندر حسین نور بخشی،علامہ شاہدین اشرفی، علامہ علی کرارنقوی،علامہ غلام مصطفی رحمانی، مولانا منظرالحق تھانوی ودیگر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.