حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں صرف 5روپے کم کرنا شرمناک عمل ،عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ
پیر 1 فروری 2016 19:04
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ ،جوائنٹ انچارجز ملک نوراحمد شاہوانی ،یاسر فہیم بھائی واراکین زونل کمیٹی ملک عبدالرحمٰن دہوار ،نوراﷲ سمالانی ،حاجی نفیس بابر ودیگر نے حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں انتہائی کم کمی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے پٹرول کی قیمتوں میں صرف 5روپے کم کرنا شرمناک عمل اور عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف قراردیا انہوں نے کہا کہانٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت عوام دشمن پالیسی کے تحت ا’سی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ۔
اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرو ل ،ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباََ80فیصد کم ہوچکی ہیں اوراس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15سالوں کی سب سے کم قیمت پرہیں لیکن افسوسناک عمل یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہیں دیا جارہا ہے اور جب انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی تھیں تو حکومت پاکستان بھی اسی شرح سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھارہی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.