کراچی میں180تعلیمی اداروں کو حساس قراردیدیا گیاحکومت سندھ کا تعلیمی اداروں کے لیے19نکاتی سیکورٹی پلان
عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 11:01
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں 180 تعلیمی ادارے حساس ہیں جن میں خاص طور پر مشنری اور کیمبرج نظام تعلیم فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے لیے 19 نکاتی سکیورٹی پلان تشکیل دیا۔سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے سندھ بلخصوص کراچی میں تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس سٹینڈ بائی رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی سکول کے ملازمین اور اساتذہ کا بائیو میٹرک اور سکول میں پیرنٹس اینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کو بحال اور فعال بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
نجی سکولوں میں کلوز سرکٹ کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو بھی لازمی قرار دیا گیا اس کے علاوہ نجی اداروں کی چار دیواری کو بھی اونچا کیا جائے گا۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے صوبائی کابینہ کو آگاہ کیا کہ آپریشن کے دوران 167 مدارس کو سیل کیا گیا تھا جن میں سے 53 میں دہشت گردی کے شک و شبہات تھے اور ان میں سے 32 کی تلاشی بھی لی گئی لیکن کوئی قابل اعتراض اشیا برآمد نہیں ہوسکی تھیں۔
گذشتہ سال آپریشن کے دوران ’القاعدہ کے 3، کالعدم تحریک طالبان کے 114، لیاری امن کمیٹی کے 201 کارندوں سمیت 2025 ملزمان کو مقابلوں میں ہلاک کیا گیا۔آئی جی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 3700 کے قریب مقدمات بھیجے گئے ہیں جبکہ فوجی عدالتوں میں سماعت کے لیے 103 مقدمات کی سفارش کی گئی ان میں سے 25 کی منظوری دہے دی گئی جبکہ تین زیرسماعت ہیں۔محکمہ داخلہ کے سپیشل سیکریٹری وسیم احمد منے عدالت کو بتایا کہ گواہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے رکارڈ کرنے کے تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے اس کے لیے محکمہ داخلہ میں ایک سپیشل سیل بنا دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے میں ناکا می پر باقاعدہ پروگرام بنا کر 9 مئی کیا گیا ،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
-
سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا
-
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی
-
گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید
-
تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے ،وزیر دفاع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی
-
پاکستان اور قطر کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ سے ..
-
ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرمملکت آصف علی زرداری
-
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
-
پاکستانی فوج کو ’موجودہ عدالتی نظام پر اعتبار نہیں‘
-
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
رفح کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد غزہ ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.