پاکستان کی جانب سے ویزا نہ دینا مایوس کُن ہے۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر
پاکستان ہائی کمیشن نے الزامات کو مسترد کر دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 15:34
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : بھارتی اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی ویزا فراہم کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے اٹھارہ میں سے سترہ شخصیات کو ویزا فراہم کیا گیا لیکن مجھے انکار کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ویزا فراہم نہ کرنا میرے لیے باعث مایوسی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انوپم کھیر نے کہا کہ کیا مجھے ویزا اس لیے فراہم نہیں کیا گیا کہ میں نے بھارت میں برداشت پائے جانے کی بات کی تھی یا اس لیے فراہم نہیں کیا گیا کہ میں ایک کشمیری پنڈت ہوں جو پاکستان دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا راز افشاں کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ادیبوں اور لکھاریوں کو ویزا فراہم کر دیا جاتا ہے لیکن پاکستان حکومت ویزا فراہم نہیں کرتی ، پاکستان حکومت کیوں ایک آزادانہ ڈائیلاگ سے خوف کا شکار ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کو تمام اصولوں کا پتہ ہونا چاہئیے ، کراچی لٹریری فیسٹیول کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی میرا نام دے دیا تھا اور اس فیسٹیول کے ہر پوسٹر پر میرا نام بھی ہے تو حقائق کو جان بوجھ کر کیوں چھُپایا جا رہا ہے؟ انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان تمام لوگوں کے لیے بُرا لگ رہاہے جو پاکستان میں مجھ سے ملنے کے خواہشمند تھے ، اُمید کرتا ہوں کہ ایک دن ضرور ان سے ملوں گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.